غیر قانونی اسلحے کی فروخت میں ملوث 3پولیس اہلکار گرفتار

غیر قانونی اسلحے کی فروخت میں ملوث 3پولیس اہلکار گرفتار
غیر قانونی اسلحے کی فروخت میں ملوث 3پولیس اہلکار گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( صباح نیوز) کراچی میں 10 سال سے جعلی اسلحہ لائسنس اورغیر قانونی اسلحے کی خرید وفروخت میں ملوث سندھ پولیس کے3 اہلکاروں سمیت 7 ملزمان کو لیاقت آباد سے گرفتارکرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان سے 9پستول، 2 جی تھری رائفل، 18 میگزین اور سیکڑوں راونڈ برآمد کیے گئے۔اس کے علاوہ ملزمان کے قبضے سے 140 جعلی اسلحہ لائسنس، نادرا فارم، 7 جعلی ڈرائیونگ لائسنس اور جعلی مہریں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ترجمان رینجرز کے مطابق لیاقت آباد سے گروہ کے کارندے فیضان خان کو گرفتار کیا گیا جس کی نشاندہی پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی۔ملزمان میں پولیس سب انسپکٹر عمر دراز، حوالدار نادر علی، حوالدار شاہد علی اور سیاسی جماعت کا ٹارگٹ کلر کامران پریڈی بھی شامل ہے۔ملزم حوالدار نادر خودکار ہتھیاروں کی فروخت میں ملوث ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید :

کراچی -