دورہ نیوزی لینڈ سے پہلے قومی ٹیم کا وہ اہم ترین کھلاڑی زخمی ہو گیا جو پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہے، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ نام جان کر پاکستانی دکھی ہو جائیں گے اور کیوی ٹیم کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہے گا

دورہ نیوزی لینڈ سے پہلے قومی ٹیم کا وہ اہم ترین کھلاڑی زخمی ہو گیا جو ...
دورہ نیوزی لینڈ سے پہلے قومی ٹیم کا وہ اہم ترین کھلاڑی زخمی ہو گیا جو پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن ہے، یہ کون سا کھلاڑی ہے؟ نام جان کر پاکستانی دکھی ہو جائیں گے اور کیوی ٹیم کی خوشی کا ٹھکانہ ہی نہ رہے گا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی کرکٹ ٹیم اگلے سال نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گی جہاں پانچ ون ڈے انٹرنیشنل اور 3 ٹی 20 میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیں گی۔ اس دوران قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی فٹنس برقرار رکھنے اور فارم میں رہنے کیلئے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ (بی پی ایل) اور نیشنل ٹی 20 کپ کھیلنے میں مصروف ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آپ کی کمائی کا ذریعہ کیا ہے؟“ علامہ خادم حسین رضوی نے محمد مالک کے سوال پر جیب سے ایک لاکھ روپے نکال کر دکھا کر ایسی بات کہہ دی کہ محمد مالک حیران پریشان رہ گئے، کارکنان نے نعرے بلند کر دئیے

ان کھلاڑیوں میں فہیم اشرف بھی شامل ہیں جنہوں نے بی پی ایل کھیلنے کے بجائے قومی ٹی 20 کپ کھیلنے کو ترجیح دی مگر پاکستانیوں کیلئے افسوسناک خبر یہ ہے کہ وہ ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔

فہیم اشرف نیشنل ٹی 20 کپ میں فیصل آباد کی جانب سے کھیلتے ہوئے ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے جس کے باعث دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہونے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

واضح رہے کہ فہیم اشرف ان نوجوان کھلاڑیوں میں سے ہیں جنہوں نے کم عرصے میں اپنا لوہا منوایا اور ماہرین کرکٹ انہیں سابق مایہ ناز آل راﺅنڈر عبدالرزاق کا متبادل قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ آپ وہاب کیساتھ ۔۔۔“ احمد شہزاد نے وہاب ریاض کی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی تو ان کے بارے میں ایسی بات بھی پوچھ لی کہ بیچارے شرم سے لال ہو جائیں گے ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

فہیم اشرف نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں انجری سے بحالی کے مرحلے سے گزریں گے اور مکمل فٹنس حاصل کرنے پر ہی دورہ نیوزی لینڈ کیلئے سکواڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب ہو پائیں گے۔

مزید : کھیل