نوازشریف نے نیب ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست پر اعتراضات کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

نوازشریف نے نیب ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست پر اعتراضات کیخلاف سپریم کورٹ ...
نوازشریف نے نیب ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست پر اعتراضات کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نوازشریف نے نیب ریفرنس یکجا کرنے کی درخواست پر اعتراضا ت کےخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی،درخواست میں وفاق نیب حسن اورحسین نوازکو فریق بنایا گیا ہے ،اس کے علاوہ احتساب عدالت، مریم نوازاورکیپٹن صفدر کو بھی فریق بنایا گیا ہے ۔
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اعتراضات کیخلاف ان چیمبر اپیل مسترد کرد ی گئی،عدالت اعتراضات ختم کرتے ہوئے سماعت کیلئے بنچ تشکیل دے ،سپریم کورٹ کسی بھی فیصلے کو خلاف قانون قرار دے سکتی ہے ،عدالت کئی مقدمات میں پہلے بھی فیصلوں کا جائزہ لے چکی ہے ۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عدالت قراردے چکی ہے کہ تکنیکی نکات انصاف کی راہ میں حائل نہیں ہوسکتے،فیصلہ چیلنج ہوتو عدالت میرٹ پر ازسرنوسماعت کی پابند ہے،فیصلہ غیر قانونی قراددینے کی درخواست پر مزید سماعت نہیں ہوتی،چیمبر اپیل کا فیصلہ نوازشریف کے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہے ۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

قومی -