پاکستانی معتمر کی حرم شریف میں خودکشی کی ناکام کوشش،کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی، زائرین پریشان

پاکستانی معتمر کی حرم شریف میں خودکشی کی ناکام کوشش،کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی، ...
پاکستانی معتمر کی حرم شریف میں خودکشی کی ناکام کوشش،کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی، زائرین پریشان

  

ریاض(این این آئی)ایک پاکستانی معتمر نے حرم شریف میں زینے سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی ناکام  کوشش کی۔ بیت اللہ شریف میں زائرین اور متعمرین عمومی طور پر اپنی اور دوسروں کی صحت والی لمبی زندگی کی دعائیں کرتے ہیں، تاہم ایک پینتیس سالہ پاکستانی معتمر نے حرم شریف کی سیڑھی سے کود کر خودکشی کی ناکام کوشش کی جس پر خانہ کعبہ میں موجود فرزنداں توحید حیران وششدر رہ گئے۔عرب ٹی وی کے مطابق 35 سالہ پاکستانی کو ہلال احمر کے اہلکار اجیاد جنرل اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ لے گئے۔

ڈیلی پاکستان کا یوٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں۔

طبی عملے کا کہنا تھا کہ ابتدائی ایکسرے سے پتہ چلا ہے کہ پاکستانی معتمر کے کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے۔ناکام خودکشی کا یہ واقعہ شاہ فہد سے موسوم حرم کے توسیعی حصے میں پیش آیا۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ حرم شریف میں موجود زائرین پاکستانی کو چھلانگ لگاتے ہوئے دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔

مزید : عرب دنیا