ایران نے بلغارین وزیراعظم کا طیارہ فضائی حدود سے گذرنے سے روک دیا

ایران نے بلغارین وزیراعظم کا طیارہ فضائی حدود سے گذرنے سے روک دیا
ایران نے بلغارین وزیراعظم کا طیارہ فضائی حدود سے گذرنے سے روک دیا

  

صوفیہ(این این آئی)ایران نے بلغاریہ کے وزیراعظم بویکو بوریسوف کے طیارے کو اپنی فضائی حدود سے گذر کر سعودی عرب جانے سے روک دیا۔عرب ٹی وی کے مطابق بلغارین وزارت خارجہ کی ترجمان ایکٹا رینا زخاریفا کا کہنا تھا کہ گذشتہ منگل کو وزیراعظم ایران کی فضائی حدود سے گذر کر الریاض جا رہے تھے کہ ایرانی حکام نے ان کا طیارہ اپنی فضائی حدود سے گذرنے سے روک دیا۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ منگل کے روز وزیراعظم بوریسوف سمیت اعلیٰ حکام کا ایک وفد سعودی عرب جا رہا تھا اور ان کے طیارے نے ایران کی فضائی حدود سے گذرنا تھا مگر ایرانی حکام نے طیارے کو راستہ بدلنے پر مجبور کیا۔ دوسری جانب تہران نے بلغارین وزیراعظم کے طیارے کا راستہ تبدیل کرانے کی تکنیکی وجہ قرار دیا ہے۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : بین الاقوامی