گلوکار شہزاد رائے نے کراچی جیل میں معمولی جرائم میں قید 6بچوں کو رہا کروادیا
لاہور (ا ین این آئی) معروف گلوکار شہزاد رائے نے کراچی جیل میں معمولی جرائم میں قید 6بچوں کو رہا کروادیا۔ تفصیلات کے مطابق گلوکار شہزاد رائے سماجی کاموں کی وجہ سے بھی شہرت رکھتے ہیں ، وہ کراچی میں بچوں کی جیل گئے جہاں انہوں نے معمولی جرائم میں ملوث چھ بچوں کو ذاتی ضمانت پر رہا دلادی ۔ اس حوالے سے شہزاد رائے کا کہنا ہے کہ کراچی میں بچوں کی جیل میں بے شمار ایسے بچے موجود ہیں جن پر معمولی جرائم کے الزامات ہیں مگر انکے والدین پیسے نہ ہونے کی وجہ سے نہ وکیل کر سکتے ہیں اور نہ ہی ضمانت کیلئے رقم جمع کروا سکتے ہیں۔ میں نے جیل میں ان بچوں سے ملاقات کی اور ان کی زبانی سن کر احساس ہوا کہ معمولی جرم میں پولیس نے ان خلاف مقدمات بنا کر ان کو جیلوں میں بند کرا رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بچوں کو جیل میں رکھنے کی بجائے ان کیلئے ایک ایسا ادارہ ہونا چاہیے جہاں بچوں کی اس انداز میں تربیت کی جا سکے کہ وہ باہر جاکر معاشرے میں ذمے دار اور باعزت طور پر زندگی بسر کر سکیں ، اس کیلئے سول سوسائٹی کا رول بھی اہم ہے ، معاشرے میں صاحب ثروت لوگوں کو بھی دیکھنا چاہیے کہ وہ اگر کسی بچے کی مدد کر سکتے ہیں جہاں تک ہو سکے ضرور کریں اور میں مزید بچوں کی رہائی کیلئے مصروف ہوں۔
ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں