ایف بی آر نے گزشتہ ماہ 270ارب روپے ٹیکس وصولی کا عبوری ہدف حاصل کرلیا

ایف بی آر نے گزشتہ ماہ 270ارب روپے ٹیکس وصولی کا عبوری ہدف حاصل کرلیا
ایف بی آر نے گزشتہ ماہ 270ارب روپے ٹیکس وصولی کا عبوری ہدف حاصل کرلیا

  

لاہور( این این آئی )فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے گزشتہ ماہ 270ارب روپے ٹیکس وصولی کا عبوری ہدف حاصل کرلیا۔ایف بی آر کے ترجمان کے مطابق مالی سال کے پہلے پانچ ماہ کے دوران 1302 ارب روپے وصول کئے گئے اور محصولات میں تقریباً19.55فیصد اضافہ ہوا۔گزشتہ مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں 1 ہزار 79ارب روپے کی ٹیکس وصولیاں ہو سکیں تھی۔ترجمان نے کہاکہ مجموعی طورپر 9لاکھ اکا90ہزار 187گوشوارے وصول ہوئے ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران وصول کئے جانیوالے گوشواروں میں33فصد کانمایاں اضافہ ہوا۔گزشتہ مالی سال کے اسی عرصے میں 7لاکھ 46ہزار ٹیکس گوشوارے جمع ہوئے تھے۔نومبر 2017ء کی وصولیاں گزشتہ سال اسی ماہ کی نسبت 24فیصد زیادہ ہیں۔ ترجمان کے مطابق نومبر کے دوران ٹیکس گزاروں کو 13ارب روپے کے ریفنڈز بھی ادا کئے گئے۔

مزید : بزنس