عالمی بینک نے پنجاب میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مزید13کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری دیدی

عالمی بینک نے پنجاب میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مزید13کروڑ ڈالرز قرضے ...
عالمی بینک نے پنجاب میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے مزید13کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری دیدی

  

اسلام آباد/لاہور( این این آئی ) عالمی بینک نے صوبہ پنجاب میں آبپاشی کے نظام کی بہتری کیلئے 13 کروڑ ڈالرز قرضے کی منظوری دیدی ۔ منصوبے کے تحت کھارے علاقوں میں تالابوں کے ذریعے ایک لاکھ 20ہزار ایکٹر زمین سیراب کی جائے گی جس کیلئے بارش کا پانی استعمال میں لایا جائے گا۔ورلڈ بینک کی فراہم کردہ رقم سے واٹر فلٹریشن پلانٹ بھی نصب کیے جائیں گے جن سے شہریوں کو پینے کا صاف پانی فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔عالمی بینک زراعت کی ترقی کیلئے اس سے قبل بھی پنجاب حکومت کو 25 کروڑ ڈالرز فراہم کر چکا ہے جس سے 26 ہزار ایکٹر رقبے پر ڈرپ ایری گیشن کا نظام نصب کرنے کے علاوہ کسانوں کو5ہزار لیزر لیولنگ یونٹس بھی مہیا کیے گئے ہیں۔پاکستان ورلڈ بینک کو یہ رقم قسطوں کی میں صورت میں ادا کرے گا۔ پاکستان کو قسطیں 21سال میں ادا کرنا ہوں گی جبکہ پہلی قسط 6 سال بعد شروع ہوگی۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : بزنس