دنیا بھر کی طرح جنوبی افریقہ میں بھی عید میلادالبنی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی

دنیا بھر کی طرح جنوبی افریقہ میں بھی عید میلادالبنی مذہبی جوش و خروش سے منائی ...
دنیا بھر کی طرح جنوبی افریقہ میں بھی عید میلادالبنی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی

  

پریٹوریا ،لوڈیم(فہیم شبیر سے)دنیا بھر کی طرح جنوبی افریقہ میں بھی عید میلادالبنی مذہبی جوش و خروش سے منائی گئی،مختلف شہروں میں جلوس نکالے گئے۔ہر طرف سے درودوسلام کی روح پرورصدائیں بلند۔ دن کا آغاز مساجد میں نماز فجر کے بعد خصوصی دعائوں سے ہوا۔پریٹوریا اور لوڈیم میں بڑے بڑے جلوس نکالے گئے۔جلوس مرکزی مسجد جمعہ سے شروع ہو کر دارالعلوم پریٹوریا میں اختتام پذیر ہوا جس میں پاکستان،بنگلہ دیش،بھارت اور دیگر ممالک کے مسلمانوں نے شرکت کی،اس موقع پر دودھ کی سبیلیں لگائی گئیں اور لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔‎

مزید : بین الاقوامی