پشاور حملے کے دوران سلیپنگ سوٹ میں ہی آپریشن کی کمانڈ کرنے والے مرد مجاہد ایس ایس پی سجاد خان منظرعام پر آ گئے، باکمال حوصلہ دکھانے کے بعد لاجواب بات کہہ دی، پوری قوم کو سیلیوٹ کرنے پر مجبور کر دیا

پشاور حملے کے دوران سلیپنگ سوٹ میں ہی آپریشن کی کمانڈ کرنے والے مرد مجاہد ایس ...
پشاور حملے کے دوران سلیپنگ سوٹ میں ہی آپریشن کی کمانڈ کرنے والے مرد مجاہد ایس ایس پی سجاد خان منظرعام پر آ گئے، باکمال حوصلہ دکھانے کے بعد لاجواب بات کہہ دی، پوری قوم کو سیلیوٹ کرنے پر مجبور کر دیا

  

پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرعی ڈائریکٹوریٹ پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف سلیپنگ سوٹ پہن کر آپریشن کی کمانڈ کرنے والے بہادر سپوت ایس ایس پی سجاد خان کی ہمت اہلکاروں کیلئے مثال بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آپ کی کمائی کا ذریعہ کیا ہے؟“ علامہ خادم حسین رضوی نے محمد مالک کے سوال پر جیب سے ایک لاکھ روپے نکال کر دکھا کر ایسی بات کہہ دی کہ محمد مالک حیران پریشان رہ گئے، کارکنان نے نعرے بلند کر دئیے

اپنے اس عزم اور حوصلے کے باعث پورے پاکستان میں انہیں داد دی جا رہی ہے جبکہ اب وہ خود بھی منظرعام پر آ گئے ہیں اور باکمال حوصلہ دکھانے کے بعد لاجواب بات کہہ کر پورے پاکستان کو ایک مرتبہ پھر سیلوٹ کرنے پر مجبور کر دیا ہے۔

نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس ایس پی سجاد خان نے کہا کہ ”میں گھر پر تھا تو مجھے کنٹرول سے اطلاع ملی، چونکہ ہاسٹل اور کالج کا مسئلہ تھا تو کوشش تھی کہ کم سے کم وقت میں وہاں پر پولیس فورس پہنچ جائے اور میں خود بھی وہاں پر پہنچ جاﺅں۔ و ردی پہنتا تو تاخیر ہو جاتی لیکن میں دہشت گردوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں دینا چاہتا تھا ۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ آپ وہاب کیساتھ ۔۔۔“ احمد شہزاد نے وہاب ریاض کی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی تو ان کے بارے میں ایسی بات بھی پوچھ لی کہ بیچارے شرم سے لال ہو جائیں گے ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

مقصد تھا کہ جانی نقصان کم سے کم اور دہشت گردوں کو جلد انجام تک پہنچا دوں ۔ میری ریپڈ رسپانس فورس نے 3 سے 4 منٹ میں ریسپانڈ کیا اور موقع پر پہنچ گئے، ہماری کوشش تھی کہ فیملیز، بچے اور طالب علم سارے محفوظ رہیں، اس لئے پچھلی طرف سے دیوار توڑ کر خواتین، بچوں اور طالب علموں کو نکالا اور پھر دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔ کے پی کے کی پولیس فرنٹ لائن پر لڑ رہی ہے اور ہماری جو باقی فورسز ہیں، ان کا بھی یہی حوصلہ اور عزم ہے۔ “

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید : پشاور