”مجھے آج بھی یہ سمجھ نہیں آئی کہ۔۔۔“ جادوگر سپنر سعید اجمل ریٹائرڈمنٹ کے بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سچن ٹنڈولکر کو ناٹ آﺅٹ دینے سے متعلق دل کی بات زبان پرلے آئے، ایسی بات کہہ دی جس پر آج بھی ہر پاکستانی افسوس کرتا ہے

”مجھے آج بھی یہ سمجھ نہیں آئی کہ۔۔۔“ جادوگر سپنر سعید اجمل ریٹائرڈمنٹ کے ...
”مجھے آج بھی یہ سمجھ نہیں آئی کہ۔۔۔“ جادوگر سپنر سعید اجمل ریٹائرڈمنٹ کے بعد ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں سچن ٹنڈولکر کو ناٹ آﺅٹ دینے سے متعلق دل کی بات زبان پرلے آئے، ایسی بات کہہ دی جس پر آج بھی ہر پاکستانی افسوس کرتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانیوں کیلئے دو طرح کے کرکٹ میچ ہوتے ہیں، ایک پاکستان کسی بھی ٹیم کے خلاف کھیلتے اور دوسرا پاکستان بھارت کیخلاف کھیلے۔ اور یہ دوسری طرح کا میچ ہو تو پوری دنیا دیکھتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”آپ کی کمائی کا ذریعہ کیا ہے؟“ علامہ خادم حسین رضوی نے محمد مالک کے سوال پر جیب سے ایک لاکھ روپے نکال کر دکھا کر ایسی بات کہہ دی کہ محمد مالک حیران پریشان رہ گئے، کارکنان نے نعرے بلند کر دئیے
اس میچ میں دباﺅ اور جوش و جذبہ آسمان کو چھو رہا ہوتا ہے اور ایسے جب سچن ٹنڈلکر جیسا کھلاڑی ڈی آر ایس کے تحت ناٹ آﺅٹ قرار دیدیا جائے، تو باﺅلر کا دل ضرور دکھے گا۔
پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈکپ 2011ءکے سیمی فائنل کو 6 سال گزر چکے ہیں مگر سچن ٹنڈولکر کو ایل بی ڈبلیو پر آﺅٹ قرار دینے اور پھر سچن کی جانب سے ریویو لئے جانے پر ڈی آر ایس سسٹم کے تحت ناٹ آﺅٹ قرار دینے کی پہلی اب تک سعید اجمل کو پریشان کرتی ہے۔
بھارتی خبر رساں ادارے ”ٹائمز ناﺅ“ کو دئیے گئے انٹرویو میں سعید اجمل نے کہا کہ ”مجھے پورا یقین تھا کہ میں نے سچن کو سٹمپس کے سامنے ایل بی ڈبلیو کیا ہے۔ لیکن امپائر نے انہیں کیسے آﺅٹ نہیں دیا، میں اب بھی نہیں سمجھ سکا۔“

یہ بھی پڑھیں۔۔۔”مجھے صرف اتنا بتا دیں کہ آپ وہاب کیساتھ ۔۔۔“ احمد شہزاد نے وہاب ریاض کی اہلیہ کو شادی کی سالگرہ پر مبارکباد دی تو ان کے بارے میں ایسی بات بھی پوچھ لی کہ بیچارے شرم سے لال ہو جائیں گے ، ویڈیو نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
دلچسپ امر یہ ہے کہ اس اہم ترین میچ میں سچن ٹنڈولکر کے 4 کیچ چھوڑے گئے اور انہوں نے 85 رنز کی اہم اننگز کھیلی جس نے بھارت کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا۔

۔۔۔ویڈیو دیکھیں۔۔۔

مزید :

کھیل -