نواز شریف قوم کا چوری شدہ پیسہ لٹا کر ان سے رحم کی اپیل کریں:فواد چوہدری

نواز شریف قوم کا چوری شدہ پیسہ لٹا کر ان سے رحم کی اپیل کریں:فواد چوہدری
نواز شریف قوم کا چوری شدہ پیسہ لٹا کر ان سے رحم کی اپیل کریں:فواد چوہدری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف چاہیں تو چوری شدہ دولت لوٹا کر قوم سے رحم کی اپیل کرسکتے ہیں پاناما نے نواز شریف کی سیاست اورکمائی دونوں کا پردہ فاش کردیا۔

پوری قوم قانون کی حکمرانی کے لیے مارچ کرے گی ،2018میں فائنل فیصلہ ہو گا پھر اسے کوئی تبدیل نہ کر سکے گا:نواز شریف

نواز شریف کے کوئٹہ میں عوامی اجتماع سے خطاب پر ردعمل دیتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نواز شریف کومرضی کی عدالتوں اور سیف الرحمان کے ا حتساب کمیشن کی عادت تھی جتھوں کے ذریعے عدالت عظمی پر یلغار کون بھول سکتا ہے؟یہ وقت بھی آناتھا نواز شریف دوسروں کوآمریت سے ر سم و راہ کے طعنے دینگے وہ بلیک میلنگ کی پالیسی بدلیں اور انصاف کا سامنا کریں۔فواد چوہدری کہتے ہیں کہ اپنے پاوں پر کھڑے ہوئے توانہوں نے قومی خزانے پر ہاتھ صاف کرنا شروع کیے کرپشن بچاو مہم میں مولانا فضل الرحمان اور اچکزئی کے علاوہ نواز شریف کو کوئی سہارا میسر نہیں۔

ڈیلی پاکستان کا یو ٹیوب چینل سبسکرائب کرنے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید : اسلام آباد