خواجہ سعدرفیق سے راناثنااللہ اورزعیم قادری کی ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

خواجہ سعدرفیق سے راناثنااللہ اورزعیم قادری کی ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال ...
خواجہ سعدرفیق سے راناثنااللہ اورزعیم قادری کی ملاقات، ملک کی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال

  

لاہور (ڈیلی پاکستاآ ن لائن)وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق سے صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ اور صوبائی وزیر اوقاف زعیم قادری نے ملاقات کی ، ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطابق (ن) لیگ کے رہنماؤں کی ملاقات ریلوے ہیڈکوارٹرمیں ہوئی۔اس موقع پر رانا ثنا اللہ کا گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ نوازشریف میرے سیاسی پیرہیں میرا استعفاان کے پاس ہے اورمیرے استعفے کافیصلہ نوازشریف نے کرناہے،وفاقی حکومت نے قوم کوصورتحال سے نکا لا جوقابل تعریف ہے جبکہ دھرنے والوں نے زاہد حامد کے موقف کو رد نہیں کیا تھا اور ہم تمام علماکرام کااحترام کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پیر حمیدالدین سیالوی ن لیگ کوسپورٹ کرنے والوں میں ہیں اورپیرحمیدالدین سیالوی کے بھتیجے بھی ایم پی اے ہیں جو معاملے کو سلجھا رہے ہیں۔

دوسری جانب خواجہ سعد رفیق کا کہناتھا کہ پاکستان میں آئین وقانون کی حکمرانی ہماری منزل ہے، مسلم لیگ(ن) آئین کی سربلندی کیلئے جدوجہدکررہی ہے جبکہ (ن)لیگ کے قائدصرف نوازشریف ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی