ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈکی ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط

ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈکی ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط
ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈکی ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ویلنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیوزی لینڈ اور ویسٹ انڈیز کے درمیان کھیلے جارہے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز کے اختتام پرنیوزی لینڈ نے میچ پر گرفت مضبوط کرتے ہوئے 9وکٹوں کے نقصان پر447رنز بنالئے ،کریز پر اس وقت ٹام بلنڈل 57اور ٹرینٹ بولٹ 2رنز کے ساتھ موجود ہیں ۔

نیوزی لینڈ نے دوسرے دن کا آغاز85رنز 2وکٹ کے نقصان پرشروع کیا تو ان کو تیسرا نقصان جیت راول کی صورت میں ہواانہوں نے 42رنز بنائے ،اس کے بعد راس ٹیلر اور ہنری نکولس نے ٹیم کے مجموعے میں 127رنز کااضافہ کیا۔
نیوزی لینڈ اننگ میں ایک بڑی پارٹنرشپ ساتویں وکٹ میں 148رنز کی ہوئی جو  کولن ڈی گرینڈ ہوم اور ٹام بلنڈیل کے درمیان ہوئی ۔
نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈ ہوم کے 105،راس ٹیلرکے93اور ہنری نکولس کے 67رنز نمایاں ہیں۔
ویسٹ انڈیز کے کمار راچ نے 3مگل کیومز اور راسٹن چیزنے2,2وکٹیں حاصل کی ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

کھیل -