حملے میں استعمال ہونے والے رکشہ کی چیسسز نمبر جعلی ،،رکشہ مالک کی تلاش جاری ،،نمبر بھی جعلی

حملے میں استعمال ہونے والے رکشہ کی چیسسز نمبر جعلی ،،رکشہ مالک کی تلاش جاری ...
حملے میں استعمال ہونے والے رکشہ کی چیسسز نمبر جعلی ،،رکشہ مالک کی تلاش جاری ،،نمبر بھی جعلی

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) زرعی یونیورسٹی دہشتگرد حملے میں استعمال ہونے والے رکشے کی نمبرپلیٹ اور چیسیزنمبرجعلی نکلے، حملہ آوروں کے زیراستعمال رکشے کاچیسسز نمبر ٹیمپرکرایا گیا۔

تفصیلات کے مطابق سکیورٹی اداروں کی زرعی یونیورسٹی پشاور میں دہشتگرد حملے کی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملے میں استعمال ہونے والے رکشے کی نمبرپلیٹ اور چیسیزنمبرجعلی ہیں۔ حملہ آوروں کے زیراستعمال رکشے کاچیسسز نمبر ٹیمپرکرایا گیا ہے۔ حکومتی ریکارڈ کے مطابق دستاویزات میں رکشے کا اصل چیسس نمبراین اے آر79015ہے۔ جبکہ ٹیپمرنگ کے بعد چیسسز نمبراین ا ے آر86455 کیا گیا ہے۔ اسی طرح دستاویزات میں رکشے کا نمبرجی بی 5769ہے۔ اور رکشا ابراہیم کے نام پررجسٹرڈ ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز زرعی یونیورسٹی دھماکے میں 13افراد  شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق زرعی یونیورسٹی میں حملہ آور دہشتگردوں کے افغانستان میں رابطے تھے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : پشاور