ایشز سیریز کا دوسرا میچ،پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے 4وکٹوں کے نقصان پر 209رنز

ایشز سیریز کا دوسرا میچ،پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے 4وکٹوں کے نقصان پر ...
ایشز سیریز کا دوسرا میچ،پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے 4وکٹوں کے نقصان پر 209رنز

  

ایڈیلیڈ(ڈیلی پاکستان آن لائن)آسٹریلیا اور انگلینڈکے درمیان ایشز سیریز کے سلسلے کے   دوسرے  میچ میں آسٹریلیانے 4وکٹوں کے نقصان پر 209رنز بنالئے  اس وقت  کریز   پر  پیٹرہینڈی کومب اور شان مارش موجود ہیں جہنوں نے بالترتیب36اور20رنز بنائے۔

ویسٹ انڈیز کے خلاف نیوزی لینڈکی ٹیسٹ میچ پر گرفت مضبوط

ایڈیلیڈ میں ہونے والے ایشز سیریز کے سلسلے میں ڈے اینڈ نائٹ ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ،آسسٹریلیا کی اننگ کاآغاز  کیمرون بنکرافٹ اورڈیوڈ وانر نے کیا  لیکن 33کے مجموعے پر ہی کیمرون بنکرافٹ 10رنز بناکر چلتے بنے ۔

آسٹریلیا کی ٹیم اپنی اننگ میں دباﺅ کاشکار ہی رہی ،کھیل کے اختتام تک 81اوورز میں 2.58کی اوسط سے 209بنائے جبکہ ان کی 4وکٹیں گر چکی ہیں ۔

ان کی اننگ میں سب سے زیاد ہ53 رنزعثمان خواجہ کے ہیں ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کھیل