پولیس کا سوات میں سرچ آپریشن ، 45مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

پولیس کا سوات میں سرچ آپریشن ، 45مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد
پولیس کا سوات میں سرچ آپریشن ، 45مشتبہ افراد گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

  

سوات (ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے سوات میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے 45مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور منشیات برآمد کر لی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس کی بھاری نفری نے سوات کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران علاقے میں مستقل رہائش پذیر افراد اور کرائے کے مکان میں رہائش اختیار کئے ہوئے لوگوں کے شناختی کوائف کی جانچ پڑتال اور ان کی بائیو میٹرک تصدیق کی گئی۔ دوران آپریشن پولیس نے45مشتبہ افراد کو بھی حراست میں لے لیا جن کے قبضے سے اسلحہ اور منشیات برآمد ہوئی ہیں ۔ تاہم پولیس نے زیر حراست افراد کو متعلقہ تھانوں میں منتقل کر کے قانونی کارروائی کاآغاز کردیا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : سوات