’میرے بچے نے 9 سال کی عمر میں فحش فلمیں دیکھنا شروع کردیں اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ۔۔۔‘ پریشان باپ نے وہ بات بتادی جو تمام والدین کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

’میرے بچے نے 9 سال کی عمر میں فحش فلمیں دیکھنا شروع کردیں اور اس کا نتیجہ یہ ...
’میرے بچے نے 9 سال کی عمر میں فحش فلمیں دیکھنا شروع کردیں اور اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ۔۔۔‘ پریشان باپ نے وہ بات بتادی جو تمام والدین کو ضرور معلوم ہونی چاہیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) اگرچہ فحش فلمیں عمر کے کسی بھی حصے میں صحت و اخلاقیات کے لیے زہرقاتل ہوتی ہیں لیکن امریکہ میں ایک بچے نے 9سال کی عمر سے ہی یہ فلمیں دیکھنی شروع کر دیں اور اس کا جو نتیجہ نکلا، جان کر ہر کوئی کانوں کو ہاتھ لگائے گا۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جوزف ڈیسکیمبالٹ نامی اس بچے کی اس وقت عمر 13سال ہے اور اس کے باپ کا کہنا ہے کہ ”میرے بیٹے کو عادت پڑ گئی ہے کہ وہ سب کے سامنے فحش فلموں جیسی آوازیں نکالنی شروع کر دیتا ہے اور انتہائی گھٹیا حرکات کرتا ہے۔ اس دوران اس کا رویہ اس قدر تند ہو جاتا ہے کہ اس کی بہنیں بھی اس کے پاس اکیلے رہنے سے ڈرنے لگی ہیں۔“

جہاں سے سب باہر نکلتا ہے اس آدمی کے جسم میں وہاں پر حکیم نے یہ کپ پھنسا دیا، کس بیماری کا علاج کرنے کے لئے یہ کام کیا؟ جان کر آپ کبھی حکیم کے پاس جانے کا خیال بھی دل میں نہ لائیں گے
جوزف کے والد نے مزید بتایا کہ ”جب یہ 9سال کا تھا تب ایک روز اس کی والدہ تاشا نے کمپیوٹر کی سرچ ہسٹری یونہی چیک کی لیکن وہ یہ دیکھ کر دنگ رہ گئی کہ اس کا بیٹا انٹرنیٹ پر فحش مواد کی تلاش بھی کرتا رہتا تھا۔ سرچ ہسٹری سے معلوم ہوا کہ وہ زیادہ تر پرتشدد جنسی ویڈیوز دیکھتا تھا۔ ان فلموں کا اس کے مزاج پر ایسا منفی اثر پڑا کہ وہ ہمہ وقت انتہائی غصے میں رہتا تھا، وہ اپنی عمر کے بچوں کے ساتھ انتہائی جارحانہ سلوک کرتا اور ہر وقت ان کے ساتھ لڑتا رہتا تھا۔وہ اپنی بہنوں پر بھی تشدد کرنے لگا جس کی وجہ سے اب وہ اس کے قریب بھی نہیں آتیں۔وہ جب کسی بچے یا اپنی بہن پر تشدد کرتا ہے تو ساتھ پرتشدد فحش فلموں جیسی آوازیں بھی نکالتا ہے۔ہمیں تو یقین ہی نہیں ہوتا کہ فحش فلموں کا ایسا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -