22 سالہ نوجوان نے اپنی ماں کو اپنی محبوبہ کی وہ تصویر بھیج دی جو کسی کو بھی نہیں دیکھنی چاہیے تھی

22 سالہ نوجوان نے اپنی ماں کو اپنی محبوبہ کی وہ تصویر بھیج دی جو کسی کو بھی ...
22 سالہ نوجوان نے اپنی ماں کو اپنی محبوبہ کی وہ تصویر بھیج دی جو کسی کو بھی نہیں دیکھنی چاہیے تھی

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریاست ٹینیسی کے ایک نوجوان نے اپنی ماں کو اپنی محبوبہ کی ایک ایسی تصویر بھیجی اور ساتھ ہی ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کر دی کہ جو کسی کو بھی نہیں دیکھنی چاہیے تھی۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق میسن ویلانس نامی اس نوجوان نے اپنی محبوبہ کی تصویر بنائی اور ٹوئٹر پر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”یہ میں نے اپنی ماں کو بھیجنے کے لیے بنائی تھی لیکن اتنی خوبصورت آئی کہ میں اسے ٹوئٹر پر بھی پوسٹ کر رہا ہوں۔“ اس تصویر میں لڑکی بیڈ پر لیٹی مسکرا رہی ہوتی ہے۔ لیکن جلد ہی صارفین نے اس تصویر میں ایک ایسی چیز دیکھ لی جس نے میسن کو شرمندہ کر دیا۔

’میرے شوہر نے میری یہ چیز دھودی، سوچ رہی ہوں طلاق دے دے‘ خاتون نے انٹرنیٹ پر ایسی بات کہہ دی کہ ہنگامہ برپاہوگیا، لوگوں نے آسمان سر پر اٹھالیا

رپورٹ کے مطابق تصویر میں بیڈ کے سرہانے کی طرف سرخ رنگ کی رسی لٹک رہی تھی جس میں کچھ کڑے لگے ہوئے تھے۔ یہ بالکل ویسے ہی تھے جیسے معروف فلم”ففٹی شیڈز آف گرے‘ میں دکھائے گئے۔ اس کا مطلب واضح تھا کہ میسن اور اس کی محبوبہ میگھن پرتشدد جسمانی تعلق کی رغبت رکھتے ہیں۔تصویر پوسٹ ہونے کی دیر تھی کہ صارفین نے میسن سے ان رسیوں کے متعلق سوالات شروع کر دیئے۔یہ ٹویٹ اس قدر وائرل ہو چکی ہے کہ اب تک اس تصویر کو 60ہزار سے زائد بار ری ٹویٹ کیا جا چکا ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس