’جو بھی میرے لئے لڑکی ڈھونڈ لے میں اسے 10 لاکھ روپے دوں گا، بس شرط یہ ہے کہ وہ لڑکی۔۔۔‘ پیار کی تلاش میں کروڑ پتی شخص نے ایسی پیشکش کردی کہ ہر شخص اس کا رشتہ ڈھونڈنے نکل پڑے

’جو بھی میرے لئے لڑکی ڈھونڈ لے میں اسے 10 لاکھ روپے دوں گا، بس شرط یہ ہے کہ وہ ...
’جو بھی میرے لئے لڑکی ڈھونڈ لے میں اسے 10 لاکھ روپے دوں گا، بس شرط یہ ہے کہ وہ لڑکی۔۔۔‘ پیار کی تلاش میں کروڑ پتی شخص نے ایسی پیشکش کردی کہ ہر شخص اس کا رشتہ ڈھونڈنے نکل پڑے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک امریکی کروڑ پتی شخص نے محبت کی تلاش میں لوگوں سے مدد مانگ لی ہے اور بدلے میں اتنی رقم دینے کا اعلان کر دیا ہے کہ ہر کوئی اس کے لیے رشتہ ڈھونڈنے نکل پڑے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق جو کوہن نامی یہ شخص لائف سٹائل ویب سائٹ SelfHackedکا مالک ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ اس نے ہر ڈیٹنگ ایپلی کیشن پر محبت کی تلاش کی لیکن ناکام رہا اور اب اس نے اعلان کیا ہے کہ ”جو شخص میرے لیے لڑکی ڈھونڈ کر لائے گا اسے 10ہزار ڈالر(تقریباً 10لاکھ روپے) دوں گا۔“

’بیگم وقت نہیں دیتی تھی اس لئے میں تین لاکھ روپے کی یہ جدید ’بیگم‘ لے آیا‘ آدمی نے ایسا انکشاف کردیا کہ انٹرنیٹ پر طوفان آگیا

رپورٹ کے مطابق 30سالہ کوہن نے اپنی ویب سائٹ پر پوسٹ کیے گئے اعلان میں کچھ خصوصیات بھی بیان کی ہیں جو اس لڑکی میں ہونی چاہئیں۔ اس کا کہنا ہے کہ ”لڑکی ذہین ، ایمانداراور جاذب نظر ہو، کھلے ذہن کی ہو، اسے خلل اعصاب (Neuroticism)نہ ہو،مادیت پرست نہ ہو، پرسکون مزاج کی ہو اور زندگی کے لیے پرجوش ہو۔ اس کی عمر 30سال سے کم ہو نی چاہیے۔“کوہن نے یہیں پر اکتفا نہیں کیا بلکہ اس کی شرائط کی ایک طویل فہرست ہے، جسے پڑھ کر آپ کو اسے آج تک لڑکی نہ ملنے کی وجہ سمجھ آ جائے گی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : ڈیلی بائیٹس