رانا ثنااللہ کو دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب،ممکنہ طور پراپنا استعفی خواجہ حمید الدین کو پیش کریں گے:نجی ٹی وی

رانا ثنااللہ کو دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب،ممکنہ طور پراپنا ...
رانا ثنااللہ کو دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب،ممکنہ طور پراپنا استعفی خواجہ حمید الدین کو پیش کریں گے:نجی ٹی وی

  

سرگودھا (ڈیلی پاکستان آن لائن)مذہبی جماعتوں کی جانب سے صوبائی وزیر قانون راناکو استعفی دینے کے حوالے سے دی گئی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب ہے ،ممکنہ طور پر صوبائی وزیر خواجہ حمیدالدین اپنا استعفی پیش کریں گے۔

ایشز سیریز کا دوسرا میچ،پہلے روز کے اختتام پر آسٹریلیا کے 4وکٹوں کے نقصان پر 209رنز

نجی چینل ”اے آر وائی نیوز “کا اپنے ذرائع کے حوالے سے دعوی ہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کے دوست محمد کھوسہ،شیخ وقاص اکرم اور نظام الدین نے آستانہ عالیہ شریف میں صوبائی وزیر کے معاملے پر مشاورت کر رہے ہیں ،جس میں رانا ثنااللہ بھی شرکت کریں گے۔

ملاقات میں دوست محمد کھوسہ کا موقف ہے کہ خواجہ حمید الدین کے ساتھ ہیں ہم ان کے فیصلے کے پابند ہیں ۔

رانا ثنا اللہ ممکنہ طورپر بذات خود اپنا استعفی حمید الدین کو پیش کریں گے۔

اس سے قبل رانا ثنا اللہ کا یہ بیان سامنے آیا تھا کہ ان کے سیاسی پیر نوا ز شریف ہیں اور ان کا استعفی اپنے قائد کے پاس ہے جیسے وہ کہیں گے میں اس پر عمل کروں گا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی