ایف آئی اے کی ملتان میں کارروائی، 3انسانی سمگلر گرفتار، 100پاسپورٹ برآمد

ایف آئی اے کی ملتان میں کارروائی، 3انسانی سمگلر گرفتار، 100پاسپورٹ برآمد
ایف آئی اے کی ملتان میں کارروائی، 3انسانی سمگلر گرفتار، 100پاسپورٹ برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے 3انسانی سمگلروں کو گرفتارکرکے 100سے زائد پاسپورٹ برآمد کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے کے اہلکاروں نے ملتان ، نارروال میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران 3انسانی سمگلنگ کے مکروہ دھندے میں ملوث 3افراد کو دھر لیا جن کے قبضے سے 100سے زائد پاسپورٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے دورا ن ملزمان کی شناخت عمران،عبدالروف اورندیم اقبال کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان پر الزام ہے کہ لوگوں کوغیرقانونی طورپربیرون ملک بھیجتے تھے۔تاہم زیر حراست افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

ملتان -