جب لوگ موٹی کہتے ہیں تو برا نہیں لگتا لیکن جب جسم پر تبصرہ کرتے ہیں تو برا لگتاہے :ودیا بالن

جب لوگ موٹی کہتے ہیں تو برا نہیں لگتا لیکن جب جسم پر تبصرہ کرتے ہیں تو برا ...
جب لوگ موٹی کہتے ہیں تو برا نہیں لگتا لیکن جب جسم پر تبصرہ کرتے ہیں تو برا لگتاہے :ودیا بالن

  

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن )معروف بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن کا کہنا ہے کہ جب لوگ انھیں ’موٹی‘ کہتے ہیں تو انھیں برا نہیں لگتا لیکن جب لوگ ان کے جسم پر باقاعدہ تبصرہ کرتے ہیں تو انھیں برا لگتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ودیا بالن کا کہناتھا کہ آجکل لوگ جسمانی خوبصورتی پر بہت زیادہ توجہ دیتے ہیں اور انھیں لگتا ہے کہ ظاہری خوبصورتی زیادہ معنی رکھتی ہے۔ودیا بالن کی ’فلم تمہاری سولو‘ گذشتہ ہفتے ہی ریلیز ہوئی ہے جس میں انھوں نے ایک ہاو¿س وائف کا کردار نبھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیںفلم میں ودیا کے بڑھے ہوئے وزن پر میڈیا اور سوشل میڈیا میں کافی باتیں ہوئی ہیں۔ حالانکہ فلم کی کافی ستائش ہوئی ہے اور خاص طور پر ودیا کی اداکاری کو بے مثال کہا جا رہا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : تفریح