ویرا ت کوہلی کے ناقابل شکست156رنز ،سری لنکا کے خلاف پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک 371رنز بنالئے

ویرا ت کوہلی کے ناقابل شکست156رنز ،سری لنکا کے خلاف پہلے روز کے کھیل کے اختتام ...
ویرا ت کوہلی کے ناقابل شکست156رنز ،سری لنکا کے خلاف پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک 371رنز بنالئے

  

دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن)بھارت اور سری لنکا کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کے پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک  میزبان ٹیم نے   4وکٹوں کے نقصان پر 371رنز بنالئے ،بھارت کی جانب سے مرلی وجے نے 155رنز بنائے جبکہ کپتان ویرات کوہلی 156رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں۔

رانا ثنااللہ کو دی جانے والی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے قریب،ممکنہ طور پراپنا استعفی خواجہ حمید الدین کو پیش کریں گے:نجی ٹی وی

دہلی کے فیروز شاہ کوتلہ سٹیڈیم میں بھارت اور سری لنکا کے درمیان آج سے شروع ہونے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ،78رنز پر دووکٹوں گنوانے کے بعدمرلی وجے اور ویرات کوہلی کے درمیان 283رنز کی شراکت داری نے ٹیم کو ایک مضبوط سٹینڈ فراہم کیا۔

مرلی وجے تو 155رنز بناکر چلتے بنے ،لیکن ویرات کو ہلی 156رنز کے ساتھ کریز پرموجود ہیں ۔

سری لنکا کی جانب سے لکشن سنداکان نے 2وکٹیں حاصل کی ۔

بھارت کو تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کھیل