دہلی میں آخری رسومات کے دوران مردہ قرار دیا گیا بچہ اٹھ بیٹھا
نئی دہلی (آ ئی این پی) بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے علاقے شالیمار باغ کے ایک نجی ہسپتال کے ڈاکٹرز نے زندہ بچے کو مردہ قراردے دیا اور آخری رسومات کے دوران بچہ اٹھ گیا۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں
غیر ملکی میڈیا کے مطابق دہلی کے میکس ہسپتال میں ڈاکٹرز کی غفلت کے حالیہ واقعے نے نہ صرف بھارتی عوام کو جھنجھوڑ کررکھ دیا بلکہ حکومت بھی ڈاکٹرز کی مجرمانہ غفلت پر تشویش کا شکار ہوگئی ۔ ہسپتال میں جڑواں بچوں کی قبل از وقت پیدائش کے بعد ڈاکٹرز نے دونوں بچوں کو مردہ قرار دے دیا تھا۔بچے کے نانا کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی کے ہاں پہلے بیٹے کی پیدائش ہوئی اور اس کے 12 منٹ بعد ایک لڑکی پیدا ہوئی یہ دونوں بچے قبل از وقت پیدا ہوئے تھے۔ ڈاکٹرز نے ہم سے کہا کہ بچی مردہ پیدا ہوئی ہے جبکہ بچہ زندہ ہے اور اسے وینٹی لیٹر پر رکھا گیا ہے۔ تھوڑی دیر بعد ڈاکٹرز نے گھر والوں سے کہا کہ بچہ بھی اس دنیا میں نہیں رہا اور اس کی لاش ایک پلاسٹک بیگ میں رکھ کر ہمیں دے دی۔آخری سومات کے لیے لے جاتے وقت ہم نے محسوس کیا کہ بچہ حرکت کررہاہے جب بچے کو دیکھا گیا تو وہ سانس لے رہاتھا اس کے بعد گھر والے بچے کو لے کر قریبی ہسپتال پہنچے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ بچے کو زندہ دیکھ کر گھر والے طیش میں آگئے اور انہوں نے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت کی پولیس میں شکایت درج کرائی۔
دوسری جانب میکس ہسپتال کی انتظامیہ کا کہناہے کہ وہ اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرائیں گے جبکہ متعلقہ ڈاکٹرز سے بھی پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اسے معطل کردیا گیا ہے۔ اس واقعے پردہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے ٹوئٹ کیا ہے کہ اس معاملے کی تفتیش کی جائے۔
Enquiry ordered. Strongest action wud be taken if found guilty https://t.co/prSLonNlkJ
— Arvind Kejriwal (@ArvindKejriwal) December 1, 2017