سعودی عرب : پشاور زرعی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر حملے کی مذمت

سعودی عرب : پشاور زرعی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر حملے کی مذمت
سعودی عرب : پشاور زرعی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر حملے کی مذمت

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب نے پشاور زرعی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر حملے کی مذمت کردی۔سعودی وزارت داخلہ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے شہر پشاور کے زرعی ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ پر حملے کا قابل افسوس ہے جس میں 9افراد جاں بحق اور 35سے زائد زخمی ہوگئے۔ سعودی عرب جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمی ہونے والوں کے لئے جلد شفایابی کی دعا کرتا ہے۔ اس کے ساتھ پاکستانی حکومت کے ساتھ اظہار ہمدری اور دہشت گردی کی ہر شکل کی بھر پور مذمت کرتا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : عرب دنیا