جرمنی ،برلن میں پولیس نے دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا

جرمنی ،برلن میں پولیس نے دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا
جرمنی ،برلن میں پولیس نے دھماکا خیز مواد ناکارہ بنا دیا

  

برلن (آئی این پی )جرمن دارالحکومت برلن کے نواحی شہر پوٹس ڈام میں پولیس نے مشتبہ دھماکا خیز مواد کو ناکارہ بنا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوٹس ڈام کے مصروف علاقے میں قائم ایک کرسمس مارکیٹ میں ایک مشتبہ پیکٹ ملا، جس کے بعد اس علاقے کو خالی کرا لیا گیا۔پولیس نے بتایا ہے کہ خصوصی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے پیکٹ میں موجود دھماکا خیز ڈیوائس کو ناکارہ بنا دیا۔واضح رہے کہ گزشتہ برس برلن میں ایک کرسمس مارکیٹ پر ہوئے ایک دہشت گرد حملے کے نتیجے میں 12 افراد ہلاک جبکہ 56 زخمی ہو گئے تھے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی