ایک آدمی نے سعود ی عرب میں 79افراد کو جیل سے رہا کروا دیا ،یہ کون تھے اور جیل میں کیوں بند تھے ؟ انتہائی شاندار خبر آ گئی

ایک آدمی نے سعود ی عرب میں 79افراد کو جیل سے رہا کروا دیا ،یہ کون تھے اور جیل ...
ایک آدمی نے سعود ی عرب میں 79افراد کو جیل سے رہا کروا دیا ،یہ کون تھے اور جیل میں کیوں بند تھے ؟ انتہائی شاندار خبر آ گئی

  

ریاض (ڈیلی پاکستان آن لائن )سعودی عرب میں ایک نامعلوم صاحب خیر نے 35 لاکھ ریال مالیت کے قرضے جیب خاص سے ادا کر کے 79 قیدیوں کو رہائی دلوا دی۔

تفصیلات کے مطابق شہر مکہ مکرمہ جیل خانہ جات کی انتظامیہ نے کا کہنا ہے کہ قرض ادائیگی کے لئے رقم فراہم کرنے والے سعودی صاحب خیر نے اپنا نام اور شناخت ظاہر نہ کرنے کی درخواست کی ہے۔

یاد رہے کہ قرضے ادا نہ کر پانے کی وجہ سے 79 مقامی شہری جیل میں قید وبند کی زندگی گزار رہے تھے۔ رہائی کے سلسلے میں انسانی حقوق کی قومی انجمن کے نگران سلیمان الزایدی انجمن کے قانونی اسکالر عبداللہ ماہر بن فاضل اور الایتام فلاحی انجمن کے ڈائریکٹر جنرل رداد الثمالی نے اہم کردار اد ا کیا۔ادھر محکمہ جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر کرنل القحطانی کے بقول کوشش کی جاتی ہے کہ قیدی رہائی پا کر نہ صرف یہ کہ اپنی مدد آپ کرے بلکہ دوسروں کا بھی سہارا بنے۔ اصلاح خانے کے عہدیدار اس سلسلے میں اپنا فرض احسن طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

مزید : عرب دنیا