پاکستان سعودی عرب کی آزادی اور علاقائی خودمختاری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے : ہشام بن صدیق

پاکستان سعودی عرب کی آزادی اور علاقائی خودمختاری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے : ...
پاکستان سعودی عرب کی آزادی اور علاقائی خودمختاری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے : ہشام بن صدیق

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودی عرب میں متعین پاکستان کے سفیر ہشام بن صدیق نے سعودی عرب پر ہونے والے میزائل حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے پر جس نے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا تھا حکومت پاکستان کی شدید تشویش کا اظہار کیاہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سعودی عرب کے برادر ملک کے طور پر پاکستان مملکت کی آزادی اور علاقائی خودمختاری کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور موجودہ صورتحال پر گہری تشویش محسوس کرتا ہے۔ مزید برآں سفیر پاکستان نے سعودی فوج کے بہترین دفاعی اقدامات کی بے حد ستائش کی جن کی بدولت کئی بے گناہ شہریوں کی زندگیاں بچ گئیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : عرب دنیا