لاہوروالے معاہدے میں کوئی ایسی چیزنہیں جس پراعتراض اٹھایاجاسکے:طلال چودھری

لاہوروالے معاہدے میں کوئی ایسی چیزنہیں جس پراعتراض اٹھایاجاسکے:طلال چودھری
لاہوروالے معاہدے میں کوئی ایسی چیزنہیں جس پراعتراض اٹھایاجاسکے:طلال چودھری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چودھری نے کہاہے کہ لاہوروالے معاہدے میں کوئی ایسی چیزنہیں جس پراعتراض اٹھایاجاسکے۔اسلام آباددھرنے میں زخمی ہونیوالے پولیس اہلکارکی مددکریں گے۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے پروگرام’’ لیکن ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری کا کہناتھا کہ نوٹیفکیشن میں غلطی کرنیوالے کو سزاملے گی اورنوٹیفکیشن میں غلطی کوچیف کمشنرکے نوٹس میں لایاجائے گا جبکہ نیب وزارت داخلہ کے زیرکنٹرول نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ لاہوروالے معاہدے میں کوئی ایسی چیزنہیں جس پراعتراض اٹھایاجاسکے کیونکہ معاہدہ قانون کے مطابق ہے جبکہ نصاب سے متعلق بورڈمیں علما سمیت ہرشعبے کے لوگ ہوتے ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی /اہم خبریں