آئی سی سی انٹر نیشنل کپ ،افغانستان نے یواے ای کو 10وکٹ سے شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

آئی سی سی انٹر نیشنل کپ ،افغانستان نے یواے ای کو 10وکٹ سے شکست دیتے ہوئے ٹائٹل ...
آئی سی سی انٹر نیشنل کپ ،افغانستان نے یواے ای کو 10وکٹ سے شکست دیتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کر لیا

  

ابوظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی سی سی انٹرنیشنل کپ میں افغانستان نے یواے ای کو10وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے آئی سی سی کا ٹائٹل اپنے نام کر لیا،دوسری اننگ میں ان کو میچ جیتنے کے لئے 19رنز کا ہدف ملا جوانہوں نے بغیر کسی نقصان کے پور ا کیا ۔میچ میں بہترین کارکردگی دکھانے پر راشد خان کو مین آف دی میچ کاایوارڈ سے نوازا گیا انہوں نے مجموعی طور پر میچ میں 8وکٹیں حاصل کی۔

ویرا ت کوہلی کے ناقابل شکست156رنز ،سری لنکا کے خلاف پہلے روز کے کھیل کے اختتام تک 371رنز بنالئے

دبئی میں کھیلے جانے والے اس ٹیسٹ میچ میں یو اے ای نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا جوغلط ثابت ہوا،افغانستان نے اپنی اننگ میں مجموعی طورپر تین سنچریز بنانے کے بعد510رنز بناکر9وکٹ کے نقصان پر اپنی ٹیم ڈیکلئیر کر دی تھی۔

جس کے جواب میں یو اے ای نے پہلی اننگ میں 197رنز ہی بنا سکی اور فالوآن کا شکار رہی دوسری اننگ میں 331رنز ہی بناپائی اور مخالف ٹیم کو19رنز کاہدف دیا جو انہوں نے بغیر کسی نقصان کے پورا کرلیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کھیل