جو خاتون10شوال 1439ھ سے قبل گاڑی چلاتے ہوئے پائی جائیگی اس پر 500سے 900ریال جرمانہ ہوگا : ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد البسامی

جو خاتون10شوال 1439ھ سے قبل گاڑی چلاتے ہوئے پائی جائیگی اس پر 500سے 900ریال جرمانہ ...
جو خاتون10شوال 1439ھ سے قبل گاڑی چلاتے ہوئے پائی جائیگی اس پر 500سے 900ریال جرمانہ ہوگا : ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد البسامی

  

جدہ (محمد اکرم اسد) سعودى عرب محکمہ ٹریفک کے ڈائریکٹر جنرل بریگیڈیئر محمد البسامی نے خبردار کیا ہے کہ جو خاتون10شوال 1439ھ سے قبل گاڑی چلاتے ہوئے پائی جائیگی اس پر 500سے 900ریال جرمانہ ہوگا یا اس کی گاڑی بمع جرمانہ قبضے میں لے لی جائیگی۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

انہوں نے الوطن سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گاڑی چلانے والی جس خاتون کے پاس ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہوگا اس پر کم از کم 500سے 900ریال جرمانہ لگایا جائیگایااس کی گاڑی جرمانے سمیت ضبط  کرلی جائیگی۔ دریں اثناء سعودی عرب میں ٹریفک خلاف ورزیوں پر حراست میں لی جانیوالی خواتین کیلئے زنانہ حوالات قائم کی جائیں گی۔ وزارت محنت و سماجی فروغ نے اس مسئلے کو طے کرنے کیلئے وزارت داخلہ کے ساتھ رابطے شروع کردیئے۔

وزارت محنت کے ترجمان خالد اباالخیل نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ زنانہ حراستی مراکز قائم کرنے کیلئے رابطے ہورہے ہیں ۔ضرورت پڑنے پر استعمال ہونگے۔ خواتین کو 2018ء کے وسط میں گاڑیاں چلانے کی اجازت پر عملدرآمد شروع ہوجائیگا۔کئی سعودی جامعات خواتین کو ڈرائیونگ سکھانے والے اسکول اپنے یہاں قائم کرنے کا سمجھوتہ محکمہ ٹریفک سے کرچکی ہیں۔

مزید : عرب دنیا