شہر قائدمیں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ،2افراد زخمی

شہر قائدمیں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ،2افراد زخمی
شہر قائدمیں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ،2افراد زخمی

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں 2افراد شدید زخمی ہوگئے ۔

تفصیلا ت کے مطابق کراچی کے علاقے نیو ٹاؤن میں موٹرسائیکل سوارافراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی اور فرار ہوگئے، گولیوں کی زد میں آکر 2افراد شدید زخمی ہوگئے ،اطلا ع ملنے پر پولیس اور ریسکیو کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے زخمی افراد کو ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا جہاں ان کا علاج معالجہ جار ی ہے۔ دوسری جانب پولیس حکام کاکہناہے کہ فائرنگ کا واقعہ ٹارگٹ کلنگ تھی یا ذاتی دشمنی کی بنا پر نشانہ بنایا گیا؟ تحقیقا ت مکمل ہونے سے قبل کچھ بھی کہناقبل ازوقت ہوگا۔تاہم نامعلوم افراد کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : کراچی