ایران میں 6اعشاریہ 3شدت کا زلزلہ،2افرادہلاک

ایران میں 6اعشاریہ 3شدت کا زلزلہ،2افرادہلاک
ایران میں 6اعشاریہ 3شدت کا زلزلہ،2افرادہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

تہران(این این آئی)ایران کے جنوب مشرقی علاقوں میں آنے والے زلزلے سے 2افرادہلاک جبکہ 82زخمی ہوگئے ،زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں بھی تباہ ہوگئیں ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل انسٹیٹیوٹ نے اپنی تازہ رپورٹ میں کہاکہ زلزلے کا مرکز کرمان شاہ سے 58 کلو میٹر دور 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا اور ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے سے زیادہ نقصان صوبہ کرمان میں ہوا ہے جہاں حکام کے مطابق اب تک کم از کم 14 دیہات میں درجنوں مکانات گرنے کی اطلاع ہے۔زلزلے کے بعد ایرانی فوج کے دستے، امدادی کارکن اور سونگھ کر سراغ لگانے والے کتوں کی ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں روانہ کردی گئیں جبکہ زلزلے سے متاثرہ علاقوں کے لوگ خوف و ہراس کا شکار ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں
واضح رہے کہ ایران کے مغربی صوبے کرمان شاہ میں لگ بھگ 3ہفتے قبل7.3 شدت کے زلزلے سے 530 افراد ہلاک اور ہزاروں زخمی ہوئے تھے جب کہ درجنوں دیہات اور قصبے تباہ ہوگئے تھے۔ زخمیوں کی تعداد 8 ہزار سے زئد بیان کی جاتی ہے۔