ریاض کی سڑک پر 2 نوعمر لڑکے اور ان کے پیچھے قصائی کا ٹوکہ لے کر بھاگتا آدمی۔۔۔ ایک منظر جس نے کھلبلی مچادی، لیکن کیا ہورہا تھا؟ حقیقت سامنے آئی تو اتنی خوفناک کہ پورے محلے کی نیندیں اُڑگئیں

ریاض کی سڑک پر 2 نوعمر لڑکے اور ان کے پیچھے قصائی کا ٹوکہ لے کر بھاگتا آدمی۔۔۔ ...
ریاض کی سڑک پر 2 نوعمر لڑکے اور ان کے پیچھے قصائی کا ٹوکہ لے کر بھاگتا آدمی۔۔۔ ایک منظر جس نے کھلبلی مچادی، لیکن کیا ہورہا تھا؟ حقیقت سامنے آئی تو اتنی خوفناک کہ پورے محلے کی نیندیں اُڑگئیں

  

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)چند دن قبل سعودی دارالحکومت کے وسطی علاقے میں ایک ایسا لرزہ خیز واقعہ پیش آیا کہ جس کا خوف لوگوں کے ذہنوں سے کسی طور محو نہیں ہورہا۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں خوفناک شکل والا ایک لمبا تڑنگا شخص ٹوکہ اٹھائے دو کمسن لڑکوں کا تعاقب کرتا نظر آتا ہے۔ بعد ازاں یہ رونگٹے کھڑے کردینے والا انکشاف سامنے آیا کہ یہ وحشی شخص بچوں کو اغواءکرنے کی کوشش کررہا تھا لیکن اسے دیکھتے ہی بچوں نے دوڑ لگادی۔ اگرچہ یہ شخص گرفتار ہوگیا ہے لیکن اہل علاقہ یہ سوچ کر اب بھی کانپ رہے ہیں کہ اگر یہ بدبخت بچوں کو پکڑنے میں کامیاب ہوجاتا تو کیا ہوتا۔

پولیس نے سی سی ٹی وی کیمرے سے دستیاب ہونے والی ویڈیو کی مدد سے ملزم اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ ملزمان بدر اور نواف نامی دو بچوں کو اغوا کرنے کی کوشش کررہے تھے۔ سعودی سوشل میڈیا پر اب یہ شخص ابوستور (ٹوکے والا) کے نام سے مشہور ہوچکا ہے۔

دبئی میں غیر ملکی خاتون نے آدمی اور اپنی دوست کو ایسا کام کرتے دیکھ لیا کہ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا، جیل بھیج دیا جائے گا کیونکہ۔۔۔

ریاض شہر کے المربع ڈسٹرکٹ، جہاں یہ خوفناک واقعہ پیش آیا، کے باسی اب تک خوف و ہراس کی فضا سے باہر نہیں آسکے۔ ایک مقامی اخبار کے نمائندے کا کہنا تھا کہ جب اس نے صورتحال جاننے کے لئے علاقے کا دورہ کیا تو لوگوں کے چہروں پر خوف اور شدید غصے کے تاثرات واضح طور پر دیکھے جاسکتے تھے۔ اہل علاقہ خوف کے مارے اپنے بچوں کو گھروں سے باہر نہیں نکلنے دے رہے۔

مزید : عرب دنیا