مسلم لیگ(ن)کی سینٹرل ایگزیکٹو اور ورکنگ کمیٹی کا اعلان ہو گیا ،پہلی مرتبہ مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شامل ، نواز شریف سربراہ ہوںگے

مسلم لیگ(ن)کی سینٹرل ایگزیکٹو اور ورکنگ کمیٹی کا اعلان ہو گیا ،پہلی مرتبہ ...
 مسلم لیگ(ن)کی سینٹرل ایگزیکٹو اور ورکنگ کمیٹی کا اعلان ہو گیا ،پہلی مرتبہ مریم نواز اور حمزہ شہباز بھی شامل ، نواز شریف سربراہ ہوںگے

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی اورسینٹرل ورکنگ کمیٹی کا اعلان کر دیا گیا دونوں کمیٹیوں کے سربراہ نواز شریف خود ہوں گے،مریم نواز ،حمزہ شہباز ،مریم اور نگزیب اور معروف کالم نگار عرفان صدیقی کو پہلی مرتبہ مسلم لیگ ن کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔

دہشت گردوں کے بزدلانہ اقدامات ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے،دہشت گردی کو ہر قمیت پر ختم کریں گے:آرمی چیف

پاکستان مسلم لیگ ن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مرکزی مجلس عاملہ اور مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کردیا گیا ہے جن میں تمام صوبوں اور آزاد کشمیر سے ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ترجمان سینیٹر ڈاکٹر آصف سعید کرمانی  کے مطابق  مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی میں 109 جبکہ سینٹرل ایگزیکٹوکمیٹی 27 ارکان پرمشتمل ہوگی جس میں وزیراعظم شاہدخاقان عباسی،شہبازشریف،مریم نواز، حمزہ شہباز،چوہدر ی نثار علی خان ،اسحاق ڈار،سردار ایازصادق ، احسن اقبال،مریم اورنگزیب ، ثنااللہ زہری،  مشاہداللہ خان ،چوہدری شیر علی ، عرفان صدیقی، امیر مقام،رانا ثنااللہ، فاروق حیدر، حافظ حفیظ الرحمان، پرویز رشید، برجیس طاہر، مہتاب احمد، بیگم عشرت اشرف، بابو سرفراز خان جتوئی ،اسد خان جونیجو اور ڈاکٹر آصف کرمانی شامل ہیں۔سینٹرل ورکنگ کمیٹی 109 ارکان پرمشتمل ہوگی جس کے چیرمین راجہ ظفرالحق(ن) ہوں گے۔اقبال ظفرجھگڑا مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل اوراحسن اقبال ڈپٹی سیکریٹری جنرل ہوں گے جبکہسینیٹر پرویزرشید سیکریٹری خزانہ اورسلیم ضیانائب صدر ہوں گے۔ صدر مسلم لیگ ن نواز شریف نے ارکان کے نوٹیفکیشن پردستخط کردیئے ہیں۔واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی ایگزیکٹو کمیٹی میں مریم نواز ،حمزہ شہباز ،معروف کالم نگار عرفان صدیقی اور وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کو پہلی مرتبہ اس کمیٹی میں شامل کیا گیا ہے ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

مزید : قومی