امریکا کا شام میں تعینات اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان

امریکا کا شام میں تعینات اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان
امریکا کا شام میں تعینات اپنے فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان

  

تہران(این این آئی)شام میں تعینات اور گزشتہ کئی برسوں برسر پیکار امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شام میں امریکی عسکری اتحاد کا کہناتھا کہ الرقہ میں دہشت گردوں کی شکست کے بعد وہاں تعینات400 امریکی فوجیوں کو واپس بلایا جا رہا ہے۔ داعش کے خلاف واضح کامیابی کے نتیجے میں شام کی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔اس لیے ان فوجیوں کی شام میں مزید تعیناتی کی ضرورت نہیں رہی جبکہ شام میں قیام امن کی کوشش کے لیے سفارتی کوششوں کا سلسلہ بھی تیز کیا جا چکا ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی