پینے کے علاوہ پیپسی اور کوکاکولا کے وہ حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ انہیں پینے کی بجائے انہی کاموں کے لئے استعمال کریں گے

پینے کے علاوہ پیپسی اور کوکاکولا کے وہ حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ انہیں ...
پینے کے علاوہ پیپسی اور کوکاکولا کے وہ حیرت انگیز فوائد جنہیں جان کر آپ انہیں پینے کی بجائے انہی کاموں کے لئے استعمال کریں گے

  

برمنگھم(مانیٹرنگ ڈیسک)کولڈ ڈرنک صحت کے لئے بھلے نقصان دہ ہوں لیکن روز مرہ زندگی میں ان کے کچھ اور ایسے مفید استعمالات ضرور ہیں کہ جن کے متعلق جان کر آپ واقعی حیران رہ جائیں گے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کولڈ ڈرنک کے کچھ ایسے ہی فوائد کا ذکر کیا گیاہے۔ مثال کے طور پر اگر آپ کا کوئی برتن اتنا جل گیا ہے کہ اس کے صاف ہونے کی امید باقی نہیں رہی تو اس میں کوک یا پیپسی جیسا کولڈ ڈرنک ڈال کر اسے کچھ وقت کے لئے پڑا رہنے دیں۔ آپ دیکھیں گے کہ اس ڈرنک میں موجود تیزابی مادے جلے ہوئے برتن کی کس طرح صفائی کرتے ہیں۔

اگر باربی کیو سے لطف اندوز ہوتے ہوئے چٹنی ختم ہوجائے تو پریشانی کی قطعاً ضرورت نہیں۔ کولڈ ڈرنک اٹھائیے اور اسے کیچ اپ میں مکس کرلیجئے، لیجئے شاندار چٹنی تیا رہے۔ اس کا چٹنی کا منفرد مزہ آپ تجربہ کر کے ہی جان سکتے ہیں۔

بچے اپنی مصوری کی مہارت کا مظاہرہ ہر جگہ کرتے رہتے ہیں۔ دیوار ہو یا پردے، یا پھر صوفے اور بستر، وہ کہیں بھی پنسل یا مارکر سے لکیریں لگاسکتے ہیں۔ اگر آپ ایسی کسی بھی جگہ سے پکی سیاہی کے داغ ہٹانا چاہتے ہیں تو اس کے اوپر تھوڑ سا کولڈ ڈرنک ڈال کر اچھی طرح رگڑیں اور پھر صابن ملے پانی سے اسے بآسانی صاف کر لیں۔

کیا آپ کو معلوم ہے مسافروں کو ہمیشہ اُلٹے ہاتھ سے ہی جہازوں میں سوار کرایا اور اتارا کیوں جاتا ہے جبکہ سیدھے ہاتھ پر بھی دروازے موجود ہوتے ہیں؟ انتہائی دلچسپ وجہ جانئے

کولڈ ڈرنک میں فاسفورک ایسڈ پایا جاتا ہے جو بالوں پر پیدا ہونے والی چھلکے جیسی باریک سطح کو ہٹانے اور بالوں کو قدرتی طور پر گھنگھریالے کرنے کے کام آسکتا ہے۔

اگر آپ اپنے باغیچے کی مٹی میں کولڈ ڈرنک ملائیں تو اس کا پی ایچ لیول کم ہوجاتا ہے اور یہ پودوں کی افزائش کے لئے اور موزوں ہوجاتی ہے۔

اگر آپ اپنی نئے دور کی تصاویر کو ایک صدی پہلے بنائی گئی تصاویر کا روپ دینا چاہتے ہیں تو انہیں کولڈ ڈرنک میں بھگونے کے بعد خشک ہونے کے لئے رکھ دیں۔ خشک ہونے پر ان تصاویر میں ایسی تبدیلی آ چکی ہو گی کہ آپ دیکھتے ہی رہ جائیں گے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس