صحت کے وہ مسائل جنہیں آپ پیاز صرف اپنے جسم پر رکھ کر ہی حل کرسکتے ہیں، جانئے پیاز کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آج تک آپ کو کسی نے نہ بتائے

صحت کے وہ مسائل جنہیں آپ پیاز صرف اپنے جسم پر رکھ کر ہی حل کرسکتے ہیں، جانئے ...
صحت کے وہ مسائل جنہیں آپ پیاز صرف اپنے جسم پر رکھ کر ہی حل کرسکتے ہیں، جانئے پیاز کے وہ حیرت انگیز فوائد جو آج تک آپ کو کسی نے نہ بتائے

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)کھانے کے ذائقے اور لطف کے لئے پیاز جزو لازم کی حیثیت رکھتا ہے لیکن اگر اسے صحت بخش ترین غذاﺅں میں سے ایک کہا جائے تو یہ بھی بے جا نہ ہوگا۔ یہ قدرت کی جانب سے عطاءکیا گیا اینٹی بائیوٹک ہے جو کئی طرح کی بیماریوں کے خلاف انسانی جسم میں مدافعت پیدا کرتا ہے۔ اس میں پائی جانے والی سلفر اس کے جراثیم کش اور اینٹی بائیوٹک فوائد کی بنیادی وجہ ہے ۔ کویرے سیٹن جیسے اینٹی آکسیڈنٹ بھی اس میں بکثرت پائے جاتے ہیں۔ یہ سانس کی بیماریوں، ذیابیطس، جوڑوں کے درد، دل کی بیماری اور کولیسٹرول جیسی بیماریوں میں بھی مفید ہے۔

پیاز کا ایک اہم فائدہ اس وقت دیکھا جا سکتا ہے جب بدقسمتی سے آپ کو شہد کی مکھی یا بھڑ کاٹ لے۔ اس کا درد ناقابل برداشت محسوس ہوتا ہے۔ ایسی صورت میں سب سے پہلے تو ڈنک نکالیں اور اس کے بعد متاثرہ جگہ پر پیاز کا ٹکڑا رگڑیں۔ جلد ہی درد اور سوجن دونوں غائب ہوجائیں گی۔

زیادہ چائے پینے سے مَردوں کے جسم کی یہ اہم ترین چیز تباہ ہوجاتی ہے۔۔۔ سائنسدانوں کا ایسا انکشاف کہ کوئی مرد چائے کو ہاتھ لگانے سے پہلے بھی بار بار سوچے گا

اگر بخار کی شدت ہو تو جرابیں پہن کر ان میں کٹے ہوئے پیاز کے ٹکڑے ڈال لیں۔ بخار کی شدت میں افاقہ محسوس ہوگا۔

انسانی جسم میں بہت سے فاسد مادے پیدا ہوجاتے ہیں جو کئی طرح کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ پیاز کا باقاعدگی سے استعمال جسم کو ان فاسد اور زہریلے مادوں سے قدرتی طور پر پاک کرتا رہتا ہے۔

اگر کانوں میں میل جمع ہونے کی وجہ سے یہ بند محسوس ہونے لگیں تو پیاز کا ایک چھوٹا سا ٹکڑا کاٹ کر اسے کپڑے میں لپیٹ کر سوتے وقت کان کے اندر رکھیں اور صبح اسے نکال لیں۔ یہ کان میں جمی ہوئی میل کو نرم کرکے خارج ہونے میں مدد دے گا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں

اگر جسم کا کوئی حصہ جل جائے تو اس پر بھی کٹی ہوئی پیاز رکھنے سے درد اور جلن میں کمی محسوس ہوگی۔

مزید : تعلیم و صحت