اسحاق ڈارنے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دئیے
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کو اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا انہوں نے ٹرائل کورٹ کی جانب سے مفرور قرار دینے کو بھی چیلنج کیا۔ان کی طرف سے ان کے وکیل قوسین فیصل مفتی کی طرف سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی۔
پاکستان مسلم لیگ(ن)کی سینٹرل ایگزیکٹو اورسینٹرل ورکنگ کمیٹوں کا اعلان،سربراہ نواز شریف ہوں گے
وفاقی وزیر اسحاق ڈار کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں چیئرمین نیب، جج احتساب عدالت اور تفتیشی افسر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ طبیعت خراب ہونے سے قبل اسحاق ڈار باقاعدگی سے ٹرائل کورٹ میں پیش ہوتے تھے، لیکن صحت کی خرابی کے باعث اب پیش نہیں ہوسکتے۔اسحاق ڈار نے درخواست کے ذریعے ہائی کورٹ سے حاضری سے استثنیٰ اور نمائندے کے ذریعے ٹرائل جاری رکھنے کی استدعا کی ہے۔
واضح رہے کہ 14 نومبر کو اسلام آباد کی احتساب عدالت نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں دائر ریفرنس کی سماعت کے دوران ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں