نواز شریف کے لئے ترقی وہ ہے جس سے ان کا خاندان اور دوست امیر ہوں: چودھری منظور

نواز شریف کے لئے ترقی وہ ہے جس سے ان کا خاندان اور دوست امیر ہوں: چودھری منظور
نواز شریف کے لئے ترقی وہ ہے جس سے ان کا خاندان اور دوست امیر ہوں: چودھری منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ترجمان پیپلزپارٹی چودھری منظور نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے لئے ترقی وہ ہے جس سے ان کا خاندان اور دوست امیر ہوں۔
تفصیلات کے مطابق چودھری منظور کا اپنے بیان میں کہناتھا کہ نوازشریف نے ہر دور میں جمہوریت کیخلاف سازشیں کیں،لوڈشیڈنگ کارونا رونے والے سابق وزیر اعظم خودبجلی بحران کے ذمے دار ہیں جبکہ 1997میں تھرکول منصوبہ،آئی پی پیزکو بند کرکے نواز نے بجلی بحران کی بنیاد رکھی۔انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے ترقی کے نام پر قومی دولت لوٹی ، غریبوں سے حق چھینے،میاں صاحب کیلئے ترقی وہ ہے جس سے ان کاخاندان اوردوست امیرہوں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

لاہور -