”پاک آرمی ہیلپ“چارٹ پر لکھ کر گھر سے باہر پھینکا تو فوجی جوانوں نے ہمیں وہاں سے نکا ل لیا:عینی شاہد پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ حملہ

”پاک آرمی ہیلپ“چارٹ پر لکھ کر گھر سے باہر پھینکا تو فوجی جوانوں نے ہمیں ...
”پاک آرمی ہیلپ“چارٹ پر لکھ کر گھر سے باہر پھینکا تو فوجی جوانوں نے ہمیں وہاں سے نکا ل لیا:عینی شاہد پشاور زرعی ڈائریکٹوریٹ حملہ

  

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور میں زرعی ڈائریکٹوریٹ میں دہشت گردوں کی جانب سے حملے میں بچ جانے والی فیمیلی میں سے ایک فرد کاکہنا ہے کہ جب دہشت گردوں نے حملہ کیا تو ہمارے گھر کے کچھ افراد بالکونی پر موجود تھے جو فائرنگ کی آوازیں سن کر نیچے آگئے،گھر میں موجود بچے فائرنگ کی آوازوں سے گھبراکے رو رہے تھے اسی دوران گھر کی باہر والی دیوار پھلانگ کر ہاسٹل سے دو سے تین لوگ ہمار ے گھر آگئے جس سے وہ بھی محفوظ ہوگئے ۔جس کے بعد میرے چھوٹے بھائی نے ایک چارٹ پر ”پاک آرمی ہیلپ “لکھ دیا تو فوجی جوانوں  نے دیوار کوکسی چیز سے توڑ کر گرادیا چونکہ ہمارے گھر کا دروازہ بند تھا تواسے بھی کھول کر بکتر بند گاڑی سے ہمیں وہاں سے نکالا گیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : پشاور