سی پیک علاقائی منصوبہ ،اس سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا ،اعزاز چوہدری کا جارجیا میں یونیورسٹی طلباءاور فیکلٹی سے خطاب

سی پیک علاقائی منصوبہ ،اس سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا ،اعزاز چوہدری کا ...
سی پیک علاقائی منصوبہ ،اس سے پورے خطے کو فائدہ پہنچے گا ،اعزاز چوہدری کا جارجیا میں یونیورسٹی طلباءاور فیکلٹی سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکہ میں پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے جارجیا کی ٹیکنالوجی سیم نن سکول آف انٹرنیشنل افیئرز اور جارجیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکلنالوجی کی جانب سے  مشترکہ دعوت پر دورہ کیا اور اس موقع پر انہوں نے طلباءاور سٹاف سے خطاب بھی کیا ۔
پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے اس موقع پر جارجیا ٹیک کی قیادت ،فیکلٹی اور سٹاف کے ساتھ حالیہ بین الاقوامی اور خطے کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا تاہم بعد میں انہوں نے طلبہ کی بڑی تعداد کے ساتھ پاک امریکہ تعاون اور خطے کے امن و استحکام پر خطاب بھی کیا ۔


پاکستانی سفیر اعزاز چوہدری نے اپنے خطاب کے دوران امریکہ کے ساتھ وسیع بنیاد اور باہمی فائدے سے متعلق تعلقات کو برقرار رکھنے کے لئے پاکستان کی خواہش پر زور دیا جو کہ 70سال کے عرصہ پر محیط ہے ۔امریکہ کی جنوبی ایشیاءسے متعلق نئی پالیسی پر بیان دیتے ہوئے اعزاز چوہدری نے افغانستان میں قیام امن کیلئے پاک امریکہ تعاون کی اہمیت پربھی زور دیا ۔اعزاز چوہدری کا کہناتھا کہ سی پیک ایک علاقائی منصوبہ ہے جس میں اس خطے کے لوگوں کو بہت زیادہ اقتصادی فائدہ پہنچانے کی صلاحیت موجود ہے ۔


جارجیا کی یونیورسٹیوں سے پاکستانی سٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کے ممبر نے اعزاز چوہدری کی جانب سے پاکستان کی اقتصادی ترقی اور امریکہ کے ساتھ تعلقات پر روشنی ڈالنے اور دورہ کرنے پر شکریہ اداکیا ۔اس کے بعد اعزاز چوہدری نے ایٹلانٹا میں پاکستانی کمیونٹی کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں شرکت کی ،اس موقع پر اعزاز چوہدری نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون اور دوستی کے فروغ کیلئے موثر کردار ادا کرنے کی کاوشوں کو سراہا ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید :

قومی -