نوازشریف نے کبھی چیئرمین نیب سے ملاقات نہیں کی،حدیبیہ کیس میں نیب پردباؤڈالنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا: عابد شیر علی

نوازشریف نے کبھی چیئرمین نیب سے ملاقات نہیں کی،حدیبیہ کیس میں نیب ...
نوازشریف نے کبھی چیئرمین نیب سے ملاقات نہیں کی،حدیبیہ کیس میں نیب پردباؤڈالنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا: عابد شیر علی

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر  مملکت  برائے پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہاہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف نے کبھی چیئرمین نیب سے ملاقات نہیں کی ،حدیبیہ پیپرمل کیس میں نیب پردباؤڈالنے کاسوال ہی پیدانہیں ہوتا۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں عابد شیر علی کا کہناتھا کہ اسحاق ڈارجلدصحت یاب ہوکروطن واپس آئیں گے، 2018 کاالیکشن مسلم لیگ(ن)جیتے گی اور خیبر پختونخوا میں بھی ہماری جماعت کی حکومت ہوگی جبکہ عمران خان کبھی اقتدارمیں نہیں آسکتے۔انہوں نے کہاکہ عوام نوازشریف کی کارکردگی پرووٹ دیں گے جبکہ مائنس نوازشریف فارمولا کسی صورت قبول نہیں ہے۔ عابد شیر علی کا کہنا تھا کہ جاویدہاشمی بزرگ سیاست دان ہیں ہم ان کی عزت کرتے ہیں،آئندہ 5 برسوں میں بجلی مزیدسستی ہوگی، یہی نہیں بلکہ بجلی کی پیداوارفرنس آئل سے کوئلے اورونڈپرمنتقل کی جارہی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : قومی