کاش میری والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیمامالنی ہوتیں: ٹوئنکل کھنہ

کاش میری والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیمامالنی ہوتیں: ٹوئنکل کھنہ
کاش میری والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیمامالنی ہوتیں: ٹوئنکل کھنہ

  

ممبئی(یواین پی) اداکار اکشے کمار کی اہلیہ اور بالی ووڈ کی خوبر واداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے خواہش ظاہر کی کہ کاش ان کی والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیمامالنی ہوتیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئنکل کھنہ ممبئی میں ایک نجی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں جہاں انہوں نے کہا ’کاش میری والدہ ڈمپل کپاڈیہ کے بجائے ہیمامالنی ہوتیں‘۔ ان کے اس بیان پر تمام لوگ حیران رہ گئے۔اگلے ہی لمحے انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ میں اپنی والدہ سے اکثر کہتی ہوں کہ آپ کی بیٹی ہونے کا کیا فائدہ؟ ہیمامالنی کی وجہ سے کم از کم مجھے واٹر پیوریفائر تو مفت میں ملا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ان کی والدہ نے کبھی ان کی حوصلہ افزائی نہیں کی اور ایک بار جب میرے حساب میں 97 نمبرز آئے تو یہ بات میں نے اپنی والدہ کو بتائی جس پر ان کا کہنا تھا کہ یہ نمبرز تمہارے وزن کے مطابق ہیں۔واضح رہے ٹوئنکل کھنہ متعدد بالی ووڈ فلموں میں کام کرچکی ہیں جن میں ’میلہ‘، ’جب پیار کسی سے ہوتا ہے‘اور ’بادشاہ‘وغیرہ شامل ہیں۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : تفریح