افغان صوبے ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے،12جنگجوہلاک،8زخمی

افغان صوبے ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے،12جنگجوہلاک،8زخمی
افغان صوبے ننگر ہار میں داعش کے ٹھکانوں پر حملے،12جنگجوہلاک،8زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کابل(صباح نیوز) افغان صوبے ننگر ہار میں غیر ملکی افواج کے فضائی حملوں میں داعش کے 12 جنگجو ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ ننگر ہار کے ضلع خوگانی اور آچین میں غیر ملکی افواج نے فضائی حملے کیے جس میں داعش کے 12 جنگجو مارے گئے جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ ایک فضائی حملہ خوگیانی کے علاقے وزیر تنگی میں کیا گیا جہاں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، اس حملے میں 4 شدت پسند ہلاک اور 8 زخمی ہوئے جبکہ ضلع آچین میں ہونے والے فضائی حملے میں 8 جنگجو مارے گئے۔صوبائی گورنر کے ترجمان نے غیر ملکی افواج کے حملوں میں داعش کے جنگجووں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں