جب تک نچلی سطح سے میرٹ کی بنیاد پر تعلیم یافتہ افراد کو اسمبلیوں میں نہیں بھیجا جائے گا عام افراد کے مسائل حل نہیں ہوں گے: وسیم اختر

جب تک نچلی سطح سے میرٹ کی بنیاد پر تعلیم یافتہ افراد کو اسمبلیوں میں نہیں ...
جب تک نچلی سطح سے میرٹ کی بنیاد پر تعلیم یافتہ افراد کو اسمبلیوں میں نہیں بھیجا جائے گا عام افراد کے مسائل حل نہیں ہوں گے: وسیم اختر

  

کراچی (این این آئی) میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ جب تک نچلی سطح سے میرٹ کی بنیاد پر تعلیم یافتہ افراد کو اسمبلیوں میں نہیں بھیجا جائے گا عام افراد کے مسائل حل نہیں ہوں گے ، ہمیں عوام میں یہ شعور بیدار کرنا ہوگا کہ وہ اس شخص کو ووٹ دیں جسے وہ صرف اور صرف میرٹ کی بنیاد پر اس قابل سمجھتے ہیں کہ وہ ان کی آواز کو قومی سطح تک پہنچائے گا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں وسیم اختر کا کہناتھا کہ اگر ہم مراعات یافتہ طبقے سے تعلق رکھنے والے افراد کو ہی اسمبلیوں میں بھیجتے رہے تو وہ قانون سازی بھی صرف اور صرف اپنے مفاد کے لئے کریں گے اور وہ قانون سازی نچلی سطح سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے لئے نہیں ہوگی ۔سندھ کے شہری علاقے کے لوگ بہت زیادہ باشعور ہیں وہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں کام کرنے کیوں نہیں دیا جا رہا؟ کیونکہ جن لوگوں کی گزشتہ سالوں سے سندھ میں حکومت ہے وہ نہیں چاہتے کہ ہمارے توسط سے کوئی کام ہوں ۔انہوں نے کہاکہ ہم عوام کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں اور اس کے لئے مستقل کوشاں ہیں مگر جب کام کرنے ہی نہ دیا جائے تو نتائج مثبت نہیں نکلتے ،اس کے باوجود شہر کراچی کے منتخب بلدیاتی نمائندے ایک جذبے اور عزم کے ساتھ شہر اور شہریوں کی خدمت کے لئے مصروف عمل ہیں۔

مزید : کراچی