پولیس کا لاہور میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ ، 3ملزمان گرفتار ، سینکڑوں بوتلیں برآمد

پولیس کا لاہور میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ ، 3ملزمان گرفتار ، سینکڑوں بوتلیں ...
پولیس کا لاہور میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ ، 3ملزمان گرفتار ، سینکڑوں بوتلیں برآمد

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور میں پولیس نے شراب کی بھٹی پر چھاپہ مار کر 3ملزمان کو گرفتار کرکے سینکڑوں بوتلیں برآمد کر لیں۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کوٹ لکھپت میں پولیس نے رات گئے شراب کی چالو بھٹی پر چھاپہ مارکارروائی کے دوران 3ملزمان کو رنگے ہاتھوں دھر لیا ۔ابتدائی تحقیقات کے دوران گرفتار ملزمان کی شناخت عمران اورآئزکے نام سے ہوئی ہے جن سے سینکڑوں کی تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد ہوئی ہیں۔تاہم پولیس نے زیر حراست افراد کو متعلقہ تھانے منتقل کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد قانونی کارروائی کا آغاز کردیا ہے ۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : لاہور