قطب شمالی میں مچھلیاں پکڑنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

قطب شمالی میں مچھلیاں پکڑنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ
قطب شمالی میں مچھلیاں پکڑنے پر پابندی لگانے کا فیصلہ

  

بیجنگ(این این آئی)مچھلیاں پکڑنے والی بڑی اقوام بشمول چین نے اس پر اتفاق کیا ہے کہ قطب شمالی کے سمندری علاقے میں مچھلیاں پکڑنے کے موجودہ سلسلے کو منجمد کر دیا جائے۔

عرب ٹی وی کے مطابق مچھلیوں کو پکڑنے پر پابندی لگانے کا مقصد قطب شمالی کا ایکو سسٹم بحال کرنا ہے۔ جن ملکوں کے وزرا نے اس پابندی پر اتفاق کیا ہے، اْن میں کینیڈا، چین، ڈنمارک، آئس لینڈ، جاپان، جنوبی کوریا، ناروے، روس اور امریکا شامل ہیں جبکہ یورپی یونین بھی اس اجلاس میں شریک تھی۔ اجلاس میں اس برفانی سمندری علاقے میں کمرشل بنیادوں پر ماہی گیری کی حوصلہ شکنی پر اتفاق کیا گیا۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں پر کلک کریں

مزید : بین الاقوامی