دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے نقصان اٹھایا،فوج اور عوام شہری اس میں شہید ہوئے :امریکہ وزیر دفاع

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے نقصان اٹھایا،فوج اور عوام شہری اس میں ...
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان نے نقصان اٹھایا،فوج اور عوام شہری اس میں شہید ہوئے :امریکہ وزیر دفاع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن(ڈیلی پاکستان آن لائن)امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا ہے کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں نقصان اٹھایا جنگ میں پاک آرمی اور عام شہری شہید ہوئے پاکستان امریکا کے ساتھ مل کر بہت کچھ حاصل کرسکتاہے ہم پاکستان کے ساتھ تعلقات حققیت پسندانہ تعلقات کے لئے پرعزم ہیں.

پولیس کا لاہور میں شراب کی بھٹی پر چھاپہ ، 3ملزمان گرفتار ، سینکڑوں بوتلیں برآمد
واشنگٹن میں جنوبی ایشیا سمیت مختلف ممالک کے دورے پر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی وزیر دفاع جیمز میٹس کا کہنا تھا کہ وزیر دفاع کی حثییت سے پہلا دورہ کر رہا ہوں گا افغان مفاہتی عمل جنوبی ایشیائی عمل کاحصہ ہے پاکستان سے جنوبی ایشیا کی نئی پالیسی سے متعلق تفصیل سے بات ہوگی پاکستان سے پوچھیں گیں کہ  افغان مفاہمتی پالیسی میں کیا کردار ہو سکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان خطے کے مفاد کے لئے کام کرے پاکستان نے کہا ہے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت نہیں کرتا پاکستان کے بیانات کا مظہر بھی دیکھنا چاہتے ہیں ۔جیمزمیٹس کہتے ہیں کہ پاکستان میں دہشت گردوں کی پناہ گاہیں کے خاتمے کے مطالبے کو دہرایں گے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی پاکستان کے مفاد میں ہے یقینی بنانا ہے کہ پاکستان کی سر زمین کسی کے خلاف استعمال نہ ہو۔
واضح رہے امریکی وزیر دفاع4دسمبرکو پاکستان پہنچ رہے ہیں ،اپنے اس دورے میں وزیر اعظم اور آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے۔

ڈیلی پاکستان کے یو ٹیوب چینل کو سبسکرائب کرنے کیلئے یہاں کلک کریں